Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > کھیل

سابق آسٹریلیوی کھلاڑی ڈین جونزانتقال کرگئے

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago

 

سابق آسٹریلیوی کھلاڑی اور پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کے لیے کوچنگ کرنے والے ڈین جونز ممبئی میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈین جونز کو جمعرات کی دوپہر ممبئی میں طبعیت خرابی کے باعث اسپتال لایا گیا جہاں وہ انتقال کرگئے۔

ان کی عمر 59 برس تھی اور وہ آئی پی ایل کے لیے کمنٹری کرنے کے سلسلے میں بھارتی نشریاتی ادارے سے منسلک تھے۔

ڈین جونز آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 52 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 3631 رنز اسکور کئے۔ انھوں نے 164 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 6068 رنز بنائے۔

وہ کافی عرصے سے کوچنگ اور کمنٹری سے وابستہ تھے اور ان کا شمار کرکٹ کے قابل احترام تجزیہ کاروں میں ہوتا تھا۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube