Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > کھیل

نوامی اوساکا فرنچ اوپن سے باہر

SAMAA | - Posted: Sep 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago

بشکریہ ڈبلیو ٹی اے

يو ايس اوپن چيمپيئن نوامی اوساکا فرنچ اوپن ٹينس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔ کلے کورٹ پر ہونے والا ايونٹ 27 ستمبر سے شروع ہوگا۔

جاپان کی ٹینس اسٹار نومی اوساکا فرینچ اوپن سے انجری کے باعث دستبردار ہوئی ہیں، جس کے بعد وہ رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے والے فرینچ اوپن کا حصہ نہیں بنیں گی۔

اوساکا نے یہ اعلان جمعے کو اپنے ٹوئٹ میں کیا۔ جاپانی ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے وہ رواں برس فرینچ اوپن کا حصہ نہیں بن سکیں گی۔ اوساکا کے بقول ان کے پٹھوں کی انجری بدستور برقرار ہے جس کی وجہ سے اُنہیں تیاری کا موقع نہیں مل سکے گا۔

اپنے ٹوئٹ میں اوساکا کا مزید کہنا تھا کہ یو ایس اوپن کے فوری بعد فرینچ اوپن کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ تاہم وہ منتظمین اور کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ فرینچ اوپن کا آغاز فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 27 ستمبر سے ہوا رہا ہے۔ نومی اوساکا ایونٹ سے دستبردار ہونے والی دوسری ٹینس اسٹار ہیں۔ اس سے قبل فرینچ اوپن کی دفاعی چیمپئن ایچلی بارٹے نے کرونا وائرس کی وبا کے باعث ایونٹ میں شرکت سے معذرت کر لی تھی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ عالمی وبا کی وجہ سے رواں برس ہونے والا ومبلڈن منسوخ ہوا تھا جب کہ مئی میں شیڈول فرینچ اوپن کو ملتوی کر کے اسے 27 ستمبر سے 11 اکتوبر تک شیڈول کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube