Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

حيدرعلی کی کاميابيوں پرخوشی ہوئی،ہیڈکوچ انڈر19اعجازاحمد

SAMAA | - Posted: Sep 18, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 18, 2020 | Last Updated: 1 year ago

قومی انڈر19 کرکٹ ٹيم کے ہيڈ کوچ اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ وہ حيدرعلی کی کاميابيوں پر خوش ہيں۔

لاہورمیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اعجازاحمد نے کہا کہ حيدرعلی نےانڈر19 ورلڈ کپ،پاکستان سپر لیگ اوراب قومی کرکٹ ٹيم ميں بھی پرفارم کيا ہے، وہ اچھا بيٹسمين ہے ليکن روہت شرما سے مقابلہ کرنا قبل ازوقت ہوگا۔

اعجاز احمد نےانڈر19 کرکٹرز کے ٹرائلز کو خوش آئند قرارديا۔ انھوں نے کہا کہ اوپن ٹرائل میں پورے پاکستان سے کرکٹرز کواپنی صلاحتیں دکھانے کا موقع ملا،اس حوالےسےتمام سلیکٹرزاورکوچزکے ساتھ رابطے میں ہوں۔

ہیڈ کوچ انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے کہا کہ پاکستان میں ابھی بھی نچلی سطح پر بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ انڈر19کھلاڑی قاسم اکرم بھی مستقبل میں پاکستان کھیلے گاجبکہ عاقب جاوید،عامرخان،روحیل نذیربھی جونئیر ٹیم سے اوپر جائیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube