Monday, October 19, 2020  | 1 Rabiulawal, 1442
ہوم   > کھیل

آسٹریلیا نےانگلینڈ کوشکست دےکرون ڈےسیریزاپنےنام کرلی

SAMAA | - Posted: Sep 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago

 

میزبان انگلینڈ کو مہمان آسٹریلیا نے3 وکٹ سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی۔

مانچسٹرمیں بدھ کی رات کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے اور جوروٹ صفر پر آؤٹ ہوئے۔جونی بیرسٹو نے 112 رنز کی اننگز کھیلی۔کپتان آئن مورگن 23 رنز بناسکے۔ سام بلنگز کا اسکور57 رہا۔کرس ووکس 53 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ جوزبٹلر 8 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔زمپا کے حصے میں بھی 3 وکٹ آئیں۔ کمنز ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 302 رنز 7 وکٹ پر اسکور کئے۔

ہدف کےتعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی۔73 رنز پر آسٹریلیا کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ وارنر24 ، فنچ 12، اسٹوانز4،لبوشگنے20 اور مچ مارش نے2 رنز اسکور کئے۔ اس موقع پر کیری اور میکس ویل کے درمیان 212 رنز کی شراکت ہوئی۔کیری نے 106 رنز کی اننگ کھیلی۔ میک ویل نے90 گیندوں پر108 رنز اسکور کئے۔ کمنز4  اور اسٹارک 11 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ ووکس اور روٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔آرچر اورعادل رشید کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

میکس ویل کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube