Thursday, March 4, 2021  | 19 Rajab, 1442
ہوم   > کھیل

یوایس اوپن مینزکا ٹائٹل آسٹریا کے ڈومینک نے جیت لیا

SAMAA | - Posted: Sep 14, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 14, 2020 | Last Updated: 6 months ago

کیریر کا پہلا گرینڈ سلم

يو ايس اوپن کا فائنل آسٹريا کے ٹينس اسٹار ڈومینک تھیم نے جيت ليا۔ يہ ان کے کيريئر کی پہلی گرينڈ سلم کاميابی ہے۔

ستمبر میں ہونے والے یو ایس اوپن گرینڈ سلم میں شائیقن سپر اسٹارز کو نہ دیکھ سکے۔ ایونٹ میں سيڈ ون نوواک جوکووچ بھی ڈس کواليفائيڈ ہوگئے تھے۔

آسٹرين ٹينس اسٹار نے يو ايس اوپن ميں ملنے والے سنہری موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلی مرتبہ گرينڈ سلم جیتا۔ فائنل میں آسٹرين ٹینس اسٹار کا مقابلہ جرمنی کے الیگزینڈر سے تھا۔

ڈومينک کو پہلے 2 سيٹ ميں 6 -2 اور 6 -4 سے شکست ہوئی، ليکن اگلے 2 سيٹ انہوں نے 6 -4 اور 6 -3 سے جيت ليے۔ فائنل سيٹ ٹائی بريکر پر ڈومينک نے جيت کر يو ايس اوپن کے ٹائٹل سميت زندگی کا پہلا گرينڈ سلم بھی جيت ليا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube