Saturday, October 24, 2020  | 6 Rabiulawal, 1442
ہوم   > کھیل

ٹیکسلاکےعالمی شہرت یافتہ کراٹےریفری

SAMAA | - Posted: Sep 14, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 14, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پیشے کے لحاظ سےفٹنس ٹرینز ہیں

ٹیکسلا کےاعجازالحق پاکستان سےتعلق رکھنےوالےکراٹےکےواحد بین الاقوامی ریفری ہیں۔

ترپن سالہ اعجازالحق پیشے کے لحاظ سےفٹنس ٹرینز ہیں۔وہ 11 مرتبہ نیشنل چیمپن بنے اورپھر یہ فن دوسروں کو سکھانے لگے۔ اس وقت وہ انٹرنیشنل کراٹے فیڈریشن کے پاکستان میں واحد سند یافتہ کراٹے ریفری بھی بن چکے ہیں۔

اعجاز الحق کو کراٹے کا شوق مشہور فلمسٹار بروس کی فلموں سے ملا۔عالمی کراٹے ایسویسی ایشن سے سند حاصل کرنے کے لئے کافی سخت امتحان دینا پڑا لیکن انھوں نے بھرپورمحنت سے یہ مقام حاصل کیا۔ انھوں نے بتایا کہ

دبئی میں ہونے والی پرئیمیر لیگ میں کراٹے فیڈریشن کے لائسنس ہولڈرنہ ہونے والے کھلاڑی براہ راست امتحان دے کر یہ سند حاصل کرسکتے ہیں۔

اعجاز الحق نے کراٹے میں مہارت حاصل کرنے کے لیے کئی دہائیوں تک سخت محنت کی اوراب پاکستانی نوجوانوں کو یہ فن سکھانا ان کا مشن ہے۔وہ جاپانی زبان میں اپنے شاگردوں کو کراٹے کے گرسکھاتےہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube