Thursday, September 16, 2021  | 8 Safar, 1443

بلے بازوں کو 3اہم چیزیں سیکھاؤں گا، محمد یوسف

SAMAA | - Posted: Sep 12, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 12, 2020 | Last Updated: 1 year ago
Yousuf

فوٹو: اے ایف پی

نيشنل ہائی پرفارمنس سينٹر کے بيٹنگ کوچ محمد يوسف نے تین مراحل میں بیٹسمینوں کو بہتر کرنے کے عظم کا اظہار کیا ہے۔

بيٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ 3 چيزوں پر ميری توجہ ہوگی جس میں ٹیم کو پريشر سے نکالنا، اپنی اننگز بنانا اور پھر جتوانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بابر اعظم نے کہا تو ان کے ساتھ بھی کام کروں گا۔

محمد یوسف نے کہا کہ ‏مصباح الحق سے اختلاف کی باتيں ماضی کا حصہ ہیں۔ ہمارا مقصد پاکستان کرکٹ کو ٹاپ پر لے کر جانا ہے۔

بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ وقار یونس، ثقلین مشتاق، یونس خان اور مشتاق احمد کے ساتھ ڈریسنگ روم شئیر کيا، اب ساتھ کام کرنے میں مزہ آئے گا۔

محمد یوسف نے نیشنل ہائی پرفارمنس سينٹر میں بیٹنگ کوچ کا چارج سنبھال لیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube