Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

لاہور کے5 ننھے پہلوانوں نےاولمپکس کیلئےلنگوٹ کس لیے

SAMAA | - Posted: Sep 9, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 9, 2020 | Last Updated: 1 year ago

عالمی مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کرے کیلئے لاہور ميں ایک ہی خاندان کے 5 ننھے پہلوان اکھاڑے میں اتر گئے۔

گجر پورہ کے ايک خاندان سے تعلق رکھنے والے ان ننھے پہلوانوں کا کہنا ہے کہ ان کا ہدف اولمپکس اور ايشين گيمز ميں پاکستان کا نام روشن کرنا ہے۔

اپنے مقصد کی تکمیل اور بڑے مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے ننھے پہلوانوں نے زور و شور سے تياريوں کا آغاز کردیا ہے۔

یہ ننھے زور آور صبح سويرے دعا کے بعد دوڑ لگانے کے علاوہ بیٹھک لگاتے اور ڈنڈ پیلتے ہیں اور پھر کشتی شروع کرتے ہیں۔ ان کی خوراک ميں مکھن، دودھ ، بادام ، مربے اور گوشت شامل ہے اور وہ فاسٹ فوڈ اور نان چنے کے قریب بھی نہیں جاتے۔

کوچ محمد فرید نے بتايا کہ وہ کم سن پہلوانوں کو بڑے مقابلوں اور مضبوط حريفوں کے خلاف زور آزمائی کیلئے تيار کررہے ہيں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube