Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > کھیل

ڈومیسٹک سیزن کےلیےکھلاڑیوں کےمعاوضہ کی تفصیلات جاری

SAMAA | - Posted: Sep 8, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 8, 2020 | Last Updated: 1 month ago

کھلاڑی لکھ پتی بن جائیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈومیسٹک سیزن کےلیےکھلاڑیوں کےمعاوضہ کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

ڈومیسٹک کی اے  پلس کٹیگری میں شامل کھلاڑی کی آمدن 30 لاکھ روپے سے زائد ہوگی۔ اس مرتبہ ڈی کيٹيگری ميں شامل کھلاڑیوں کی آمدن گذشتہ سیزن میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑیوں سے بھی زائد ہوگی۔

رواں سال  سب سے کم درجہ کٹیگری میں شامل کھلاڑی ڈومیسٹک سیزن 21-2020 میں مجموعی طور پر 18 لاکھ روپےکی رقم کمائےگا جوکہ گذشتہ سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑی کی آمدن سے 7 فیصد زیادہ ہے۔

ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 21-2020 کےشیڈول کے باضابطہ اعلان کے بعد ان کھلاڑیوں کی کمائی کا واضح حساب لگایا جاسکتا ہے، یہ سیزن پاکستان کے سب سے بہترین کھلاڑیوں کوقومی ٹی 20 کپ،قائداعظم ٹرافی اورپاکستان کپ کےتمام یعنی دس دس میچوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے کا موقع فراہم کررہا ہے۔

اے پلس کيٹيگری ميں شامل 10 کھلاڑی ايک سال تک ڈیڑھ لاکھ روپےرقم ماہوارمعاوضہ وصول کریں گے۔اس کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کومحدود طرز کی کرکٹ یعنی قومی ٹی 20 کپ اور پاکستان کپ میں میچ فیس کی مد میں 40ہزارروپے جبکہ قائداعظم ٹرافی میں فی کھلاڑی 60ہزار روپے کی میچ فیس وصول کرے گا۔اس طرح یہ کھلاڑی پورے سیزن میں مجموعی طور پر 32 لاکھ روپے کی رقم حاصل کرے گا۔

اگراس کٹیگری میں شامل کوئی کھلاڑی ان تینوں میں سے کسی بھی ایونٹ کے فائنل ميں رسائی حاصل کرنے ميں کامياب ہو جاتا ہے تو وہ اضافی ميچ فيس اور انعامی رقم کے ذریعے اپنی آمدن میں مزید اضافہ حاصل کرسکے گا۔

دوسری طرف، ڈومیسٹک کرکٹ کی ڈی کٹیگری میں شامل کسی بھی کھلاڑی کی ماہانہ آمدن 40 ہزار روپے مقرر ہے تاہم میچ فیس کی مد میں انہیں بھی اے کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کے برابررقم دی جائے گی۔ لہٰذا، ڈی کیٹیگری میں شامل اگر کوئی کھلاڑی  فرسٹ الیون کے تمام 32 میچز کھیلتا ہے تو وہ اس سیزن میں 18 لاکھ روپے وصول کرے گا۔ اسی طرح اگراس کٹیگری میں شامل کھلاڑی کسی بھی ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلیتا ہے تواضافی میچ فیس اورانعامی رقم کی مد میں اس کی آمدن میں بھی مزید اضافہ ہوجائےگا۔

ڈی کٹیگری میں شامل کھلاڑی کی یہ آمدن ڈومیسٹک سیزن 20-2019 میں سب سےزیادہ کمائی کرنےوالےکھلاڑی کی آمدن سےبھی 7 فيصد زيادہ ہے۔ گذشتہ سال، فرسٹ الیون میں شامل تمام کھلاڑیوں کو ماہانہ 50 ہزار روپے کی رقم دی گئی تھی۔ان کھلاڑیوں کومحدودطرز کی کرکٹ کھیلنے پر میچ فیس کی مد میں 40 ہزار روپےاورطویل طرز کی کرکٹ کھیلنے پر میچ فیس کی مد میں 75 ہزار روپے دئیے گئے تھے۔

ڈائريکٹر ہائی پرفارمنس نديم خان نے کہا کہ ڈوميسٹک کيلنڈر 21-2020 کو حتمی شکل ديتےوقت ہم نےنہ صرف وائٹ بال کہ تينوں عالمی مقابلوں کو مد نظر رکھا بلکہ اس بات کا بھی خيال رکھا کہ اپنے معاہدوں کو بہتر بنايا جائے جس سے کھلاڑيوں کو معاشی فائدہ بھی حاصل ہو سکے اور وہ اپنی فٹنس اور فارم کےمعيارکوبہتربنا کر فرنچائز کرکٹ اور قومی ٹيم کے لیے مضبوط امیدوار بنیں۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کوعلم ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کا شمار دنيا ميں زيادہ معاوضہ کمانے والے کرکٹرز میں نہیں ہوتا لیکن ہماری کوشش ہے کہ آہستہ آہستہ ان کے معاہدوں ميں بہتری لائی جائے تاکہ وہ اپنی قابلیت کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ آمدن حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنےبہتر مستقبل کی منصوبہ بندی بھی کر سکيں۔

ندیم خان نے مزید کہا کہ پی سی بی اپنے فنڈز اور آمدن کرکٹ کے ذريعے ہی بناتا ہے اور مناسب بھی یہی ہے  کہ اس آمدن کا ایک  بڑا حصہ کرکٹرز اور کھیل ترقی پر استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا مجھے يقين ہے کہ ڈوميسٹک کرکٹرز کا اس اضافے سے ہمت اور حوصلہ بڑھے گا اور وہ نہ صرف گزشتہ سال کے مقابے ميں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ  کريں گے بلکہ  ان میں مزید بہتر کنٹریکٹ کے حصول کا جذبہ بھی بڑھے گا۔

ماہواروظیفےکا نیا اسٹرکچر:۔

کٹیگری اے پلس: 10 کھلاڑی،ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ

کٹیگری اے: 38 کھلاڑی، 85 ہزار روپے ماہانہ

کٹیگری بی: 48 کھلاڑی، 75 ہزار روپے ماہانہ

کٹیگری سی: 72 کھلاڑی، 65 ہزار روپے ماہانہ

کٹیگری ڈی: 24 کھلاڑی، 40 ہزار روپے ماہانہ

ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو ماہوار وظیفے کے ساتھ ساتھ میچ فیس بھی دی جائے گی، جس کی تفصیلا ت مندرجہ ذیل ہیں(پاکستانی روپے  میں رقم):۔

چار روزہ کرکٹ (فرسٹ الیون، فرسٹ کلاس):  پلیئنگ الیون، 60 ہزارروپے؛  ریزرو، 24 ہزار روپے

تین روزہ کرکٹ (سیکنڈ الیون): پلیئنگ الیون، 25ہزارروپے؛ ریزرو، 10ہزارروپے

پچاس اوورز کرکٹ (فرسٹ الیون): پلیئنگ الیون، 40ہزارروپے؛ ریزرو، 16ہزارروپے

پچاس اوورز کرکٹ (سیکنڈ الیون): پلیئنگ الیون، 15ہزارروپے؛ ریزرو، 6ہزارروپے

ٹی ٹونٹی کرکٹ (فرسٹ الیون): پلیئنگ الیون، 40ہزارروپے؛ ریزرو، 16 ہزارروپے

ٹی ٹونٹی کرکٹ (سیکنڈ الیون): پلیئنگ الیون، 15 ہزارروپے؛ ریزرو، 6 ہزارروپے

تین روزہ کرکٹ (انڈر 19): پلیئنگ الیون، 10 ہزارروپے؛ ریزرو، 4ہزارروپے

پچاس اوورز کرکٹ( انڈر19): پلیئنگ الیون، 5ہزارروپے؛ ریزرو، 2 ہزارروپے

ڈومیسٹک سیزن 21-2020:۔

قومی ٹی ٹونٹی کپ (فرسٹ الیون): 33 میچز؛30 ستمبر تا 18 اکتوبر؛ملتان اور راولپنڈی

قومی ٹی 20 کپ (سیکنڈ الیون): 15 میچز؛ یکم تا 8 اکتوبر؛ لاہور

قومی انڈر19 ون ڈے ٹورنامنٹ: 31 میچز، 13 اکتوبر تا 2 نومبر؛لاہور، مریدکے اور شیخوپورہ

قومی انڈر 19 تین روزہ ٹورنامنٹ: 16 میچز، 5تا29نومبر؛ لاہور، مریدکے اور شیخوپورہ

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020:  4 میچز، 14، 15 اور 17 نومبر، لاہور

قائداعظم ٹرافی (فرسٹ الیون): 31 میچز، 25 اکتوبر تا5جنوری، کراچی

قائداعظم ٹرافی (سیکنڈ الیون): 30 میچز، 18 اکتوبر تا13 دسمبر، کراچی

پاکستان کپ (فرسٹ الیون): 33میچز، 8تا 31جنوری، کراچی

پاکستان کپ (سیکنڈ الیون): 33میچز، 16 تا 24 جنوری، کراچی

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube