Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹر،انڈر19 کھلاڑیوں کی فہرست کاازسرنوجائزہ

SAMAA | - Posted: Sep 8, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 8, 2020 | Last Updated: 1 year ago

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے صوبائی ٹیموں کی تشکیل کا مرحلہ آگیا ہے۔

ترجمان پی سی بی نے بتایا ہے کہ پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹر نے انڈر 19 کھلاڑیوں کی فہرست کا از سر نوجائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ جونئیرچیف سلیکٹر سلیم جعفر نے ہائی پرفارمنس سینٹر کی جانب  سےجاری کردہ فہرست پر تحفظات ظاہر کئے تھے۔ سلیم جعفر نے ٹرائلز کے لئے350 کے لگ بھگ کھلاڑیوں کی فہرست بھجوائی تھی۔

جونئیر چیف سلیکٹر اور کرکٹ حلقوں کے تحفظات کے بعدڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹرفہرست کا ازسر نوجائزہ لے رہے ہیں۔انڈر19 ٹرائلز سے قبل کھلاڑیوں کی نئی فہرست جاری کی جائے گی۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ازسر نو کھلاڑیوں کی فہرست کا جائزہ لے رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube