Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

حفیظ،وہاب اورشعیب ملک ورلڈ ٹی 20کھیل سکتےہیں،مصباح الحق

SAMAA | - Posted: Sep 7, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 7, 2020 | Last Updated: 1 year ago

چیف سلیکٹراور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہےکہ محمد حفیظ،وہاب ریاض اورشعیب ملک ورلڈ ٹی 20کھیل سکتےہیں،وہاب ریاض اور محمد حفیظ نے خود کو منوایا ہے،ورلڈ ٹی 20 تک مختلف کمبی نیشن آزمائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ کرونا کی وجہ سےانگلينڈ کا دورہ کافی اہم تھا،پاکستان ڈوميسٹک کرکٹ سےمتعلق اہم فيصلےہوئے،ڈائريکٹرڈوميسٹک نديم خان کيساتھ مل کربات کروں گا۔

پیرکولاہورمیں ہيڈ کوچ مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہر کام ميں بہتری کي گنجائش رہتی ہے،ٹيم ميں تمام بولرز نوجوان ہیں اور وقت کے ساتھ تجربہ آئے گا،طویل مدت منصوبہ بندی کےتحت آگےبڑھ رہےہیں۔

مصباح الحق نےبتایا کہ کرکٹ کی بحالی کیلئےدورہ انگلینڈ اہمیت کاحامل تھا،دورہ انگلینڈ سے مثبت چیزیں سامنےآئیں۔انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں کھیلناآسان نہیں تھا۔

مصباح الحق نے کہا کہ قومی ٹیم کےحوالےسےکافی معاملات حوصلہ افزاءہیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ناکامی کےبعدٹی ٹوئنٹی میں کم بیک کیا،مستقبل میں نوجوان کھلاڑیوں کوتسلسل کیساتھ مواقع دیں گے۔

مصباح الحق نےمزید کہا کہ جب آپ کی مرضی کے مطابق نتائج نہیں آتےتومایوسی ہوتی ہے،بابر اعظم بااختیار ہےاور وہ اپنے فیصلے خود کرتا ہے۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ دوسرے ٹی 20 میں ڈریسنگ روم سے جوردعمل آیا،وہ نہیں کرنا چاہئے تھا،کوشش ہوگی کہ مستقبل میں ایسا نہ ہو۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube