Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > کھیل

انگلینڈ نے آسٹریلیا کیخلاف ٹی20 سیریز جیت لی

SAMAA | - Posted: Sep 7, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 7, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Jos-Buttler

فوٹو: اے ایف پی

انگلینڈ نے آسٹریلیا کو دوسڑے ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 0۔2 سے اپنے نام کر لی۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن آسٹریلوی ٹیم مقررہ اوورز میں بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی اور 7 وکٹوں پر 157 رنز ہی بنا سکی۔ کپتان ایرون فنچ نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے۔

میزبان انگلش ٹیم نے 158 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 18.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔ اوپنر جوز بٹلر نے 77 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ ملان نے 42 رنز بنائے۔

انگیلنڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر کو پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو 2 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وائٹ واش سے بچنے کے لیے آسٹریلوی ٹیم 8 ستمبر کو انگلینڈ کےخلاف تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube