Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > کھیل

آئی سی سی کااگلاچيئرمين بھارت،آسٹريليااورانگلينڈ سےنہيں ہوناچاہيے،احسان مانی

SAMAA | - Posted: Sep 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فاربز میگزین کو انٹرویو

چيئرمين پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے بگ تھری کی مخالفت کردی ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ آئی سی سی کا نيا چيئرمين انگلينڈ، آسٹريليا اور بھارت سے نہيں ہونا چاہيے۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے فاربز میگزین کو انٹرویو میں عالمی کرکٹ کے امور پر کھل کر بات کی۔ انھوں نے کہا کہ آئی سی سی کا اگلاچيئرمين بھارت،آسٹريليا اور انگلينڈ سے نہيں ہونا چاہيے۔ چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ 2014 ميں بگ تھری بننے کے بعد بھارت،آسٹريليا اورانگلينڈ نے سياست متعارف کرائی اورمالی ماڈل بھی غلط بنايا۔ احسان مانی کا کہنا تھا کہ ان تینوں کرکٹ بورڈز نے ملی بھگت کے ساتھ چيمپيئنز ٹرافی،ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ورلڈ کپ ایونٹس آپس ميں بانٹ لئے۔

انھوں نےپی سی بی کی جانب سےمستقبل ميں آئی سی سی ايونٹس کی ميزبانی کی خواہش بھی ظاہر کی اور کہا کہ 2023 سے 2031 کے دوران ورلڈ کپ کی ميزبانی سمیت تين سے چار ايونٹس ميں دلچسپی ہے۔

احسان مانی نے مزید بتایا کہ زمبابوے کی ٹيم اکتوبرميں پاکستان کا دورہ کرےگاجبکہ سال کےآخرميں پاکستان ٹيم نيوزی لينڈ جانے کو بھی تيار ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube