Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > کھیل

محمدعامرکی فٹنس سوالیہ نشان بن گئی

SAMAA | - Posted: Aug 31, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 31, 2020 | Last Updated: 2 months ago

دو اوور ميں پچيس رنز بنے

پاکستان کے فاسٹ بالر محمدعامر دوسرے ٹی 20 میچ میں 4 اوورز بھی پورے نہ کراسکے۔ انھوں نے2 اوورز ميں پچيس رنز دئيے اورانجرڈ ہوکر ميدان سے باہر چلے گئے۔

مانچسٹرمیں انگلینڈ کےخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں محمد عامر نے بالنگ شروع کی تو پہلی گيند پر چوکا لگا اوردوسری گیند پرچھکا لگا۔ انھوں نے پہلے اوور ميں 13 رنز دينے کے بعد دوسرا اوور شروع کيا تو پھر پہلی گيند پر چھکا لگا۔دورہ انگلينڈ میں ٹيم ميں کم بيک کرنے والے محمد عامرنے مشکل سے ہی دوسرا اوورمکمل کيا اور ٹانگ پکڑ کر میدان سے باہر چلے گئے۔ محمد عامر کے دو اوور ميں پچيس رنز بنے۔ کمنٹری بکس میں موجود سابق کپتان وسیم اکرم بھی محمد عامر کی فٹنس اور کارکردگی پر مایوس نظر آئے اور ان کی دھیمی رفتار کر تنقید کا نشانہ بنایا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube