Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

عمراکمل کی سزاميں کمی کيخلاف پی سی بی کی اپيل

SAMAA | - Posted: Aug 18, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 18, 2020 | Last Updated: 1 year ago

پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کيس ميں عمراکمل کی سزا ميں کمی کيخلاف پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھيلوں کی عالمی ثالثی عدالت ميں اپيل دائر کردی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فکسنگ کيس ميں عمراکمل کی سزا کم ہونے پرخود مختارايڈجيوڈيکٹر کا فيصلہ کھيلوں کی عالمی ثالثی عدالت ميں چيلنج کرديا ہے۔چيف آپريٹنگ آفيسرسلمان نصير کا کہنا ہے کہ فيصلہ مشکل اور تکليف دہ تھا۔

واضح رہے کہ بکی سے ملاقات کے حوالے سے بروقت آگاہ نہ کرنے پرعمراکمل کو پی ايس ايل فائيو سے چند گھنٹے قبل معطل کيا گيا تھا۔پی سی بی ڈسپلنری پينل نےعمراکمل پر3 سال کی پابندی لگائی تھی جسے آزاد ايڈجيوڈيکيٹر جسٹس ريٹائرڈ فقير محمد کھوکھر نے ڈيڑھ سال کرديا تھا۔

کرکٹ بورڈ نے مزید کہا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرزکوواضح پیغام دينےکی ضرورت ہے، قواعد کی خلاف ورزی پر کسی سے ہمدردری کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔

عمر اکمل پر پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 7.5.4 کے تحت آزاد ایڈجیوڈیکیٹر کے فیصلے کیخلاف اپیل کی گئی ہے۔

پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر انسداد بدعنوانی سے متعلق متعدد لیکچرز میں شرکت کرنے کے بعد عمر اکمل جیسا سینئر کرکٹر متعلقہ حکام کو رابطوں کے بارے میں آگاہ نہ کرنے کے نتائج سے بخوبی واقف تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube