جُوروٹ نےدورہ پاکستان کی خواہش ظاہر کردی

SAMAA | - Posted: Aug 18, 2020 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 18, 2020 | Last Updated: 11 months ago

انگلينڈ کی ٹيسٹ ٹيم کے کپتان جُوروٹ نے دورہ پاکستان کی خواہش ظاہر کردی اور کہا کہ پاکستان کرکٹ کھيلنےکيلئے بہترين ممالک ميں سے ہے۔

دوسرےٹیسٹ میچ کےبعد میڈیا سے بات کرتےہوئے جوُ روٹ نے کہا کہ انہيں پاکستان کا دورہ کرنے ميں خوشی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان جانا اور ذاتی طور پرکھيلنا ايک بہترين موقع ہوگا تاہم بدقسمتی سے یہ فيصلہ کرنا میرے اختيار ميں نہيں۔انگلینڈ کےکپتان نے کہا کہ پاکستان کی وکٹیں اورکنڈيشنز انگلينڈ سے مختلف ہيں۔

جوُ روٹ نے یہ بھی کہا کہ پچھلےسال پاکستان ميں ٹيسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی توجذبات اور وہ لمحات ديکھنے سے تعلق رکھتے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube