Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > کھیل

آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کی تصدیق کردی

SAMAA | - Posted: Aug 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو: یہ تصویر کرکٹ ورلڈ سائٹ سے لی گئی ہے

آسٹریلین کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ انگلینڈ کی تصدیق کردی گئی ہے۔ کنگرو ٹیم آئندہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔

آسٹریلین کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم میں نئے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم کی کپتانی ایرون فنچ کے ہاتھوں میں دی گئی ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین کرکٹ سیریز بائیو سیکور ماحول میں ہوگی، جس کیلئے انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی یے۔

آسٹریلین ٹیم 23 اگست کو انگلینڈ کیلئے روانہ ہوگی اور ڈربی پہنچے گی۔ انگلینڈ آمد پر ٹٰیم 4 پریکٹس میچز بھی کھیلے گی۔ دورے میں 3 ٹی 20 میچز اور ون ڈے میچ شامل ہے۔

ٹیم مینجر کے مطابق ورلڈ کپ سے قبل ایشز کپ، جب کہ بھارت اور جنوبی افریقہ کیساتھ سیریز اہم ہونگی۔ دونوں ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز 4 ستمبر سے 8 ستمبر تک جاری رہے گی۔ جب کہ ون ڈے میچز کا آغاز 11 ستمبر کو ہوگا، جو 16 ستمبر تک جاری رہے گا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ساؤتھ ہیمپٹن میں چار ستمبر سے ہو گا جب کہ ایک روزہ بین الاقوامی میچز اولڈ ٹریفورڈ اور مانچسٹر میں 11 ستمبر سے کھیلے جائیں گے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے سے پہلے طے شدہ شیڈول کے مطابق آسٹریلیا کو جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرنا تھا لیکن وبا کے سبب اسے ستمبر تک مؤخر کرنا پڑا تھا، تاہم صورت حال میں بہتری کے بعدانگلینڈ میں تمام اسپورٹس ایونٹس کا انعقاد جولائی سے تماشائیوں کے بغیر اور بائیو سیکور ماحول میں ہو رہا ہے۔

آسٹریلین ٹیم سے قبل ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی ٹیمیں انگلینڈ کا دورہ کر چکی ہیں، جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیل رہی ہے۔

ٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایک روزہ میچز ‘کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ’ کا حصہ ہوں گے۔ آئی سی سی نے گزشتہ ماہ ‘ورلڈ کپ سپر لیگ’ کا اعلان کیا تھا جو 2023 کے عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ مرحلہ ہو گا۔

ورلڈ کپ سپر لیگ’ میں 13 ٹیمیں شامل ہیں جن میں آئی سی سی کی بارہ مکمل رکن ٹیموں کے علاوہ ایسوسی ایٹ رکن ٹیم ہالینڈ بھی شامل ہے۔ لیگ میں ابتدائی سات پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں ورلڈ کپ 2023 کے لیے براہِ راست کھیلنے کی اہل ہوں گی۔ بھارت کو میزبان ہونے کے ناتے پہلے ہی عالمی کپ کھیلنے کا استحقاق حاصل ہو چکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube