Thursday, September 24, 2020  | 5 Safar, 1442
ہوم   > کھیل

بھارت میں ایشیا کپ،میزبان ٹیم کوشکست دینےپرپاکستان ٹیم پرحملہ ہواتھا،قمرابراہیم

SAMAA | - Posted: Aug 14, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Aug 14, 2020 | Last Updated: 1 month ago

بھارت کوبھارت ميں شکست دیں توہميشہ مشکل حالات کاسامناکرناپڑتاہے

سابق ہاکی اولمپئن قمرابراہيم نے انکشاف کیا ہے کہ سال 1989 کے ایشیا کپ میں جب پاکستان نے بھارت کو شکست دی تو پاکستان ٹیم پر بھارت میں حملہ کردیا گیا تھا اور ٹیم کی بس پر پتھراؤ سے ٹیم مینیجر زخمی بھی ہوئے تھے۔

سابق ہاکی اولمپئن قمرابراہيم نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ 1989ميں بھارت کوبھارت ميں پاکستان نے ایشیاء کپ میں شکست دی تھی۔ اس شکست پر بھارتی شائقین غصےسےآگ بگولہ ہوگئے تھے۔

قمرابراہیم نے بتایا کہ پاکستان ٹیم ڈھائی گھنٹے شيوجی ہاکي اسٹيڈيم کےچينجنگ روم ميں موجود رہی۔ اس کے بعد نئی دلی میں پاکستان ہاکی ٹیم کی بس کا پيچھا کرکے پتھراؤ کيا گيا جس سے بس کےشيشےٹوٹ گئے اور پاکستانی ٹیم کے منيجر زخمي بھی ہوئے۔

قمرابراہیم نےمزید بتایا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی کھلاڑیوں نے ہاکیاں لےکرحملہ آوروں کاپيچھا کياليکن وہ بھاگ گئے۔

سابق ہاکی اسٹار کا کہنا تھا کہ بھارت کوبھارت ميں شکست دیں توہميشہ مشکل حالات کاسامناکرناپڑتاہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
hockey asia cup,India loose Asia cup , Pakistan team attack Asia cup, hockey Asia cup 1989, Pakistan defeated India, pak vs India hockey Asia cup , Asia cup Pakistan team attack , Pakistan team attack ,Muhammad Qamar Ibrahim, hockey player attack ,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube