Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > کھیل

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں فوادعالم کی شمولیت کا امکان

SAMAA | - Posted: Aug 13, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 13, 2020 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان اورانگلينڈ کےدرميان دوسراٹيسٹ آج سےساؤتھمپٹن ميں شروع ہورہاہے۔ پاکستان کی ٹیم میں شاداب خان کی جگہ فواد عالم کو موقع ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔مانچسٹر ٹيسٹ ميں مہمان ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

پاکستان ٹیم میں فوادعالم کو11 سال بعد موقع ملنے کا امکان ہے۔ پاکستانی ٹيم کپتان اظہرعلی کی خراب فارم سے پریشان ہے۔انگلينڈ کے فاسٹ بالر جمی اينڈرسن بھی پہلے ٹیسٹ میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکےتھے۔انگلش ٹيم ميں بين اسٹوکس کی جگہ بلے باز زيک کرالی کو ٹیم میں شامل کیا جائےگا۔

ميچ سےپہلےآخری پريکٹس سيشن ميں کوچنگ اسٹاف نے فاسٹ بالرز کے ساتھ اسپنرز کی لينتھ پر بھی کام کيا۔

واضح رہے کہ ماضی ميں سيريز کا پہلا ميچ ہارنے کے بعد پاکستان کبھی بھی انگلينڈ کے خلاف ٹيسٹ سيريز نہيں جيت سکاہے۔ 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube