Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > کھیل

مانچسٹر ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹ سے ہرادیا

SAMAA | - Posted: Aug 9, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 9, 2020 | Last Updated: 2 months ago

انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں 3 وکٹوں سے شکست دیدی، مہمان ٹیم نے 277 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، جوز بٹلر اور کرس ووکس نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز میں 326 رنز بنائے، انگلش ٹیم کو محض 219 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد قومی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 169 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

انگلینڈ کو کھیل کے چوتھے دن میچ جیتنے کیلئے 277 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس ناقابل شکست 84 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، جوز بٹلر 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جو روٹ 42 اور ڈوم سبلی 38 رنز بناسکے۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں یاسر شاہ نے 4 اور شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کے کرس ووکس کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے  میچ میں 4 وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ پہلی اننگز میں 19 اور دوسری اننگز میں ناقابل شکست 84 رنز بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

  1. رانا احسان  August 10, 2020 4:33 pm/ Reply

    مہمان ٹیم نے نہیں میزبان ٹیم نے حدف پورا کیا

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube