Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > کھیل

مانچسٹر ٹیسٹ: دوسری اننگز میں پاکستان کے 137رنزپر 8کھلاڑی آؤٹ

SAMAA | - Posted: Aug 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago

مانچسٹر ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، صرف 137 رنز پر 8 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، انگلینڈ کیخلاف قومی ٹیم کو 244 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے۔

مانچسٹر ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلش ٹیم 219 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، یاسر شاہ نے 4، شاداب خان اور محمد عباس نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان ٹیم نے شان مسعود کے شاندار 156 رنز کی بدولت پہلی اننگز میں 326 رنز بنائے تھے تاہم دوسری اننگز میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز انگلش بولرز کے سامنے جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔

تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے دوسری اننگز می 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے، پہلی اننگز کے سنچری میکر شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنواگئے جبکہ بابر اعظم محض 5 رنز ہی بناسکے۔ اسد شفیق 29 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

کپتان اظہر علی 18، عابد علی 20، رضوان 27، شاداب خان 15 اور شاہین شاہ آفریدی 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، یاسر شاہ 12 اور محمد عباس صفر پر کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے اسٹیورٹ براڈ، کرس ووکس اور بین اسٹوکس نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube