Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > کھیل

مانچسٹر ٹیسٹ: دوسرا دن، انگلینڈ کے 92 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ

SAMAA | - Posted: Aug 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago

مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کے پہلی اننگز میں 326 رنز کے جواب میں دوسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنالئے۔

انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم شان مسعود کی 156 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت 326 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، بابر اعظم 69 اور شاداب خان 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ ٹیم کا پہلی اننگز میں آغاز متاثر کن نہ رہا، پاکستانی بولرز کے سامنے انگلش بیٹسمینوں نے انتہائی محتاط انداز اختیار کیا تاہم وکٹ نہ بچاسکے۔

مزید جانیے : پاکستان 326رنز بنا کر آؤٹ، شان مسعود کی شاندار اننگز

انگلینڈ کے اوپنرز روری برنس 4 اور ڈوم سبلی صرف 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان جو روٹ بھی 14 رنز ہی بناسکے، بین اسٹوکس بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا گئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 2، شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ نے ایک ایک شکار کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube