Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > کھیل

شان مسعود نے مسلسل 3سنچریاں بنا کر ریکارڈ قائم کرلیا

SAMAA | - Posted: Aug 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago

انہوں نے 156 رنز اسکور کیے

پاکستان ٹیم کے اوپنر بلے باز شان مسعود مسلسل تین سنچریاں اسکور کرنے والے چھٹے پاکستانی بن گئے۔

شان مسعود 1996 کے بعد انگلینڈ میں سنچری کرنے کے والے پہلے پاکستانی اوپنر ہیں۔

اوپنر بلے باز نے 2 چھکوں اور 18 چوکوں کی مدد سے 156 رنز کی شاندار اننگز کھيلی اور مسلسل تيسری سنچری اسکور کی۔

پاکستان 326رنز بنا کر آؤٹ، شان مسعود کی شاندار اننگز

انہوں نے پہلے سنچری سری لنکا، دوسری بنگلادیش اور تیسری اب انگلینڈ کےخلاف بنائی۔

میچ میں 45 رنز پر شان مسعود کا بٹلر نے پہلے کیچ گرایا اور پھر اسٹمپ بھی چھوڑ دیا۔ اوپننگ بيٹسمين نے موقع سے فائدہ اٹھایا اور کیرئیر کی چوتھی سنچری جڑ دی۔

پاکستان ٹیم انگلینڈ کےخلاف پہلی اننگز میں 326 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube