Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > کھیل

پاکستان 326رنز بنا کر آؤٹ، شان مسعود کی شاندار اننگز

SAMAA | - Posted: Aug 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Shan Masood

فوٹو: اے ایف پی

پاکستان ٹیم اوپنر شان مسعود کی بہترین بیٹںگ کی بدولت پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کےخلاف 326 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

قومی ٹیم کی جانب سے اوپنر شان مسعود نے 156 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 18 چوکے اور 2 چھکے شامل ہیں۔ نائب کپتان بابر اعظم 69 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ آل راؤنڈر شاداب خان نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔

مانچسٹر ٹیسٹ: پاکستان کے انگلینڈ کیخلاف 2وکٹوں پر 139رنز

ٹیم کے بقیہ کھلاڑیوں میں کوئی بھی کارکردگی نہیں دیکھا سکا۔ کپتان اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

انگلش بولر جوفرا آرچر اور اسٹیورٹ براڈ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کرس ووکس 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے۔

مانچسٹر میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube