Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > کھیل

مانچسٹر ٹیسٹ: پاکستان کے انگلینڈ کیخلاف 2وکٹوں پر 139رنز

SAMAA | - Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Babar Azam

فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے میزبان انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز دن کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنا لیے۔ خراب روشنی کے باعث پہلے روز کا کھيل روکا گيا۔

مانچسٹر میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 36 اور دوسری 43 کے اسکور پر گری۔ اوپنر عابد علی 16 رنز بناکر جوفرا آرچر کی گیند پر بولڈ ہوگئے جبکہ کپتان اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے کرس ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

اسکے بعد اوپنر شان مسعود کا ساتھ دینے نائب کپتان بابر اعظم آئے اور دونوں بلے بازوں نے دن کے اختتام تک ٹیم کا اسکور 139 رنز تک پہنچا دیا۔ بابر اعظم 69 اور شان مسعود 46 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

پہلے دن دو مرتبہ بارش کے باعث میچ متاثر ہوا جبکہ خراب روشنی کے باعث کھیل روک دیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube