Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

مانچسٹرٹیسٹ:پاکستان کاٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی ٹیم میں کپتان اظہرعلی سمیت بابراعظم ،اسد شفیق،عابدعلی،شان مسعود،محمد رضوان،شاہین آفریدی،یاسرشاہ،شاداب خان،محمد عباس اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

ٹاس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان اظہر علی نے کہا کہ موسم پر ہمارا کنٹرول نہیں لیکن ہمارےپاس واضح پلان موجود ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستان ٹیم میں دو اسپنرز اور 3 فاسٹ بالرز شامل ہیں اور شاداب خان کو بطور آل راؤنڈر کھلایا گیاہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں آگے گیند کرکے بیٹسمین کو کھیلنے پرمجبورکرنا ہوتاہے،پاکستان کے پاس ایسے بالرز موجود ہیں جو سیم بالنگ کرنےمیں مہارت رکھتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ انگلینڈ میں کھیل کر پاکستان ہمیشہ لطف اندوز ہوتا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک 83 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے۔پاکستان نے 21 جیتے جب کہ 25 میں فتح انگلینڈ کے نام رہی۔ پاکستان نے 1996میں آخری بار انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز انگلینڈ میں جیتی تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم تقریبا 6 ماہ بعد بین الاقوامی کرکٹ کے لیے مانچسٹر کے میدان میں بدھ کو اتر رہی ہے۔ کپتان اور ٹیم کے کوچز نے انگلینڈ کو زیر کرنے کے لیے کھلاڑیوں کو سخت محنت کروائی ہے۔قومی ٹیم تقریبا سوا مہینےسے انگلینڈ میں پریکٹس کررہی تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا نوجوان بولرز پر مشتمل اٹيک کچھ کردکھانے کيلئے پرعزم ہے جبکہ تجربہ کار بیٹسمین بھی رنز کے انبار لگانےکےلیے پراعتماد ہیں۔ ہيڈ کوچ مصباح الحق بھی ٹيم کی تياريوں سے مطمئن ہيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube