Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > کھیل

پاکستان اورانگلینڈکےدرمیان سیریزاور تنازعات کی کہانی

SAMAA | - Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago

اکثر شہ سرخيوں کی زينت بنتے رہے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز میں ہونے والےناخوشگوار واقعات اکثر شہ سرخيوں کی زينت بنتے رہے ہیں۔

پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان 1987 ميں فيصل آباد ميں پاکستانی امپائر شکور رانا اورانگلينڈ کےکپتان مائيک گيٹنگ کےدرمیان شدیدگرما گرمی ہوئی۔ برطانوی بالر کے رن اپ کے دوران فيلڈر کی پوزيشن تبدیلی کرنے پر امپائر نے اعتراض کیا توانگلش کپتان بگڑگئے۔ شدید بحث کے بعد شکور رانا نے میچ روک دیا اورمعافی کا مطالبہ کرديا۔ کافی تگ و دو کے بعد بالآخر مائیک گیٹنگ کومعافی مانگنی پڑی۔

سال 1992ميں پاکستانی ٹيم انگلينڈ پہنچی تو وقاریونس اور وسيم اکرم نے ريورس سوئنگ سے انگلش بيٹنگ کی کمرتوڑدی۔انگلش پريس نے بال ٹمپرنگ کے الزامات سے آسمان سر پر اٹھاليا۔ اس کے علاوہ اولڈٹريفورڈ ٹيسٹ ميں امپائر رائے پامراور عاقب جاويد کے درميان نوک جھونک ہوئی جس پرکپتان جاويد ميانداد نے رائے پامر کے رويے پر سخت احتجاج کيا۔

پاکستانی ٹيم 2006 ميں انگلينڈ پہنچی تواوول ٹيسٹ کے چوتھے دن امپائر ڈيرل ہيئر نے بال ٹمپرنگ کا الزام لگاتے ہوئے پاکستانی ٹيم پر5 رنز کی پنالٹی لگادی۔ کپتان انضمام الحق نے چائے کے وقفے کے بعد ميدان ميں آنے سے انکار کرديا اورکچھ انتظار کے بعد انگلينڈ کو فاتح قراردے ديا گيا۔ٹيسٹ کرکٹ کي تاريخ ميں يہ پہلا ميچ تھا جو فور فيٹ ہوا۔

اس کےبعد سال 2010 کے دورہ انگلينڈ ميں اسپاٹ فکسنگ اسکينڈل سامنے آيا تو پاکستانی کرکٹرز سلمان بٹ،محمد آصف اور محمد عامر کو پانچ پانچ سال کے ليے بين الاقوامی کرکٹ سے معطل کرديا گيا۔مگر 2016 کے دورہ انگلينڈ ميں پاکستانی ٹيم نئے روپ ميں نظر آئی۔پہلے مصباح الحق اور پھر پوری ٹيم کے ميدان ميں پش اپس نے شائقين کرکٹ کے دل جيت ليے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Pak vs Eng test ,pak vs eng series, pak vs eng series controversy,Pak vs eng controversy , test series 2020 , pak vs eng 2020 test series
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube