Thursday, September 24, 2020  | 5 Safar, 1442
ہوم   > کھیل

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہوگا

SAMAA | - Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

پاکستان اور انگلينڈ کے درميان پہلا ٹيسٹ میچ آج 5 اگست سے مانچسٹر ميں شروع ہو رہا ہے۔ قومی ٹيم 24 سال سے انگلينڈ ميں کوئی ٹيسٹ نہيں جيتی۔

پاکستان اور انگلينڈ کے درميان پہلا ٹيسٹ میچ آج 5 اگست سے مانچسٹر ميں شروع ہو رہا ہے۔ قومی ٹيم 24 سال سے انگلينڈ ميں کوئی ٹيسٹ نہيں جيتی۔

ٹیسٹ سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ انگش ٹاپ آرڈر کو نشانہ بنائیں گے، تینوں میچز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ میچ میں قومی ٹیم کا سامنا اینڈرسن اور اسٹوکس جیسے کھلاڑیوں سے ہوگا۔

اظہر علی نے کہا کہ کوچنگ اسٹاف میں شامل مصباح الحق، وقار یونس اور یونس خان نے ہمارے ساتھ بہت وقت گزارا ہے، کوچنگ اسٹاف سے بڑی مدد مل رہی ہے۔

دوسری جانب انگلش کرکٹر جو روٹ کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی کہ تینوں ٹیسٹ اپنے نام کریں، پاکستان کی باؤلنگ بھی ٹف ٹائم دے سکتی ہے۔ نسیم شاہ کو اب تک کھیلا نہیں لیکن ذکر بہت سنا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم جون کے آخری ہفتے میں انگلینڈ پہنچی، جہاں کھلاڑیوں نے قرنطینہ میں وقت گزارنے کے بعد پریکٹس کی اور پریکٹس میچز بھی کھیلے۔

پاکستانی اسکواڈ میں بابر اعظم، اسد شفیق، عابد علی، فواد عالم، امام الحق، کاشف بھٹی، محمد رضوان، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ پہلے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں فہیم اشرف، وہاب ریاض، عمران خان اور عثمان شنواری کو حصہ نہیں بنایا گیا۔ پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ 11 کا انتخاب میچ سے قبل کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube