Thursday, September 24, 2020  | 5 Safar, 1442
ہوم   > کھیل

مانچسٹرٹیسٹ:16رکنی قومی کرکٹ ٹيم کااعلان

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان کا2اسپنرزکی شمولیت کاامکان

انگلينڈ کيخلاف پہلے ٹيسٹ کيلئے16رکنی قومی کرکٹ ٹيم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

مانچسٹرمیں بدھ سے ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ میں اظہرعلی، بابراعظم، اسد شفيق،امام الحق،فوادعالم،عابد علی اور کاشف بھٹی شامل ہیں۔

اسکواڈ میں شان مسعود، محمد رضوان، نسيم شاہ،سرفرازاحمد، شاہين آفريدی بھی شامل کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ياسرشاہ، محمدعباس، شاداب خان اورسہيل خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم تقریبا 6 ماہ بعد بین الاقوامی کرکٹ کے لیے مانچسٹر کے میدان میں بدھ کو اتر رہی ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بدھ سے مانچسٹر میں شروع ہوگا۔

کپتان اور ٹیم کے کوچز نے انگلینڈ کو زیر کرنے کے لیے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی ہے۔پريکٹس سيشن ميں تياريوں کو بھی فائنل ٹچ ديا جارہا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا نوجوان بولرز پر مشتمل اٹيک کچھ کردکھانے کيلئے پرعزم ہے جبکہ تجربہ کار بیٹسمین بھی رنز کے انبار لگانےکےلیے پراعتماد ہیں۔ ہيڈ کوچ مصباح الحق بھی ٹيم کی تياريوں سے مطمئن ہيں۔

پاکستان اور انگلينڈ کی ٹيميں اب تک 83 ٹيسٹ ميچ ميں آمنے سامنے آئيں۔پاکستان نے 21 اور انگلينڈ نے 25 ميچز ميں کاميابی حاصل کی،37 مقابلے ڈرا ہوئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube