Saturday, August 15, 2020  | 24 Zilhaj, 1441
ہوم   > کھیل

عمراکمل کی 3سال کی سزاکوکم کردیا گيا

SAMAA | - Posted: Jul 29, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 29, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

سزا کيخلاف اپيل دائر کی تھی

ٹیسٹ کرکٹرعمراکمل کی 3سال کی سزا کو ڈيڑھ سال کرديا گيا۔ عمر اکمل اگست 2021 تک کسی قسم کی کرکٹ کے لیے دستیاب نہیں ہونگے۔

عمر اکمل اپیل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔جسٹس ریٹائرڈ فقیرمحمد کھوکھرنے محفوظ فيصلہ سنایا۔عمر اکمل کی سزا اگست 2021 میں ختم ہوگی۔

کرکٹرعمراکمل خود فیصلہ سنائے جانے کےوقت نیشنل ہائی پرفارمنس سينٹر میں موجود تھے۔عمراکمل نے 3سال کی سزا کيخلاف اپيل دائر کی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈسپلنری پينل نے عمراکمل کو3سال کی سزا سنائی تھی۔

فیصلےکےبعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ مماثلت والےکیسزمیں6ماہ کسی کو2ماہ کی سزاہوئی، اس سزا کو اور کم کروانےکی کوشش کريں گے۔

واضح رہے کہ عمراکمل کو پاکستان سپر لیگ کے سیزن 5 کےآغاز سے قبل معطل کرديا گيا تھا۔عمراکمل نے بکی سے ملاقات اورمعلومات چھپانے کا اعتراف کيا تھا۔ انھوں نے 2 بار بکی سے ملاقات کرنے اور تاخیر سے حکام کو مطلع کرنے کا اعتراف بھی کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube