Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > کھیل

کرکٹ آسٹریلیا کا رواں سال بگ بیش لیگ کرانیکا اعلان

SAMAA | - Posted: Jul 15, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 15, 2020 | Last Updated: 6 months ago

کرکٹ آسٹریلیا نے کرونا وائرس کی وباء کے باوجود رواں سال بگ بیش لیگ کرانے کا اعلان کردیا، دسمبر میں ٹی 20 ٹورنامنٹ کا مکمل شیڈول جاری کردیا گیا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے تسلیم کیا ہے کہ کرونا وائرس کی وباء اعلان کردہ شیڈول کو متاثر کرسکتی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق دسویں بِگ بیش لیگ کا باقاعدہ آغاز 3 دسمبر کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اور میلبورن رینیگیڈس کے درمیان میچ سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر میں لیگ کے 60 میچز منعقد کرائے جائیں گے اور ٹورنامنٹ کا فائنل 6 فروری 2021ء کو ہوگا۔

بِگ بیش لیگ کے چیف الیسٹر ڈبسن نے کہا کہ لیگ کے دوران صحت عامہ کے مشوروں پر عمل کیا جائے گا اور عوام، کھلاڑیوں اور معاون عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہیلتھ پروٹوکول کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے گا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دسمبر سے شروع ہونے والی لیگ اور 17 اکتوبر سے 29 نومبر تک ویمن بِگ بیش لیگ کے انعقاد کا مطلب یہ ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا براڈ کاسٹرز کے ساتھ کئے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرے گا اور اسے جرمانے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

ٹورنامنٹ کے انعقاد میں اب بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ حال ہی میں میلبرن اور سڈنی میں کرونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد آسٹریلیا میں بین الاقوامی سفر پر پابندی میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔

ڈبسن کا مزید کہنا ہے کہ جیسا کہ ہم  دیکھ رہے ہیں کہ کرونا وائرس کے دور میں لیگ کا شیڈول طے کرنا چیلنجز سے خالی نہیں، انہوں نے تسلیم کیا کہ لیگ کے باہر بھی کئی عوامل حائل ہیں جو بعد میں شیڈول پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

آسٹریلیا میں اکتوبر اور نومبر میں ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی ہونے سے متعلق جلد ہی کسی فیصلے کے اعلان کی توقع کی جارہی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube