Monday, August 10, 2020  | 19 Zilhaj, 1441
ہوم   > کھیل

آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

SAMAA | - Posted: Jul 15, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 15, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

فائل فوٹو: بشکریہ آئی سی سی،ویسٹ انڈیز،انگلینڈ کے مابین میچ کا ایک منظر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ریکنگ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے بولر جیسن بولڈر انگلینڈ کے خلاف شاندار کھیل پیش کرنے کے بعد دوسری پوزیشن پر آگئے۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ساؤتھمپمٹن میں 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

بولنگ کیٹگری میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز بولرز کی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر کا تیسرا نمبر ہے۔ ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں، پاکستان کے محمد عباس 12 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بلے بازوں میں پہلے نمبر پر کینگرو بیٹسمین اسٹیو اسمیتھ موجود ہیں، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور آسٹریلیا کے مارنس لبوشین تیسرے نمبر پر ہیں، جب کہ پاکستان کے بلے باز بابر اعظم 5 ویں پوزیشن پر ہیں۔

جیسن ہولڈر آل راونڈر کی فہرست میں بھی ٹاپ پر ہیں، انگلینڈ کے بین اسٹوکس دوسرے اور بھارت کے جڈیجا تیسرے نمبر پر ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube