Monday, August 10, 2020  | 19 Zilhaj, 1441
ہوم   > کھیل

مصباح الحق کوايک عہدہ چھوڑ ديناچاہيے،انضمام الحق

SAMAA | - Posted: Jul 13, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 13, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

ديگرليگزکی بھی اجازت نہ دے

سابق چيف سليکٹرانضمام الحق نے تجویز دی ہے کہ مصباح الحق کوايک عہدہ چھوڑ دينا چاہيے۔

سماء کے پروگرام اسپورٹس ایکشن میں بات کرتے ہوئے سابق کپتان انضمام الحق نے بتایا کہ سابق کوچ مکی آرتھر سليکشن معاملات پر بحث کرتے تھے،ايسا محسوس ہوتا تھا کرکٹ نہ کھيلنے والا کرکٹ پر بحث کررہا ہے۔

انضمام الحق نے تجویز دی کہ مصباح الحق کوچيف سليکٹر يا ہيڈکوچ ميں سے ايک عہدہ چھوڑ دينا چاہيے۔انھوں نے سوال اٹھایا کہ اگر فاسٹ بالر محمد عامرپرٹيسٹ کرکٹ کا دباؤ تھا تو وہ کاؤنٹی کرکٹ نہ کھيلتے۔

سابق چيف سليکٹر انضمام الحق نے پروگرام اسپورٹس ايکشن ميں بتایا کہ مستقبل ميں اگر کوئی ذمے داری ملی تو وہ قومی کرکٹ ٹیم کا ہيڈکوچ بننا پسند کريں گے۔

سابق چيف سليکٹرکا کہنا تھا کہ اگرکرونا کی وجہ سے ايشيا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹٰی نہيں ہوسکتے تو بين الاقوامی کرکٹ کونسل آئی پی ايل سميت ديگر ليگز کی بھی اجازت نہ دے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube