Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

آئی سی سی کوبھجوانےوالالیٹرمیرےخلاف استعمال کرنامضحکہ خیزہے،سلیم ملک

SAMAA | - Posted: Jul 11, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 11, 2020 | Last Updated: 2 years ago

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جواب مسترد ہونے کے بعد سابق کپتان سليم ملک کا بيان سامنے آگيا ہے۔سلیم ملک نے کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعتراف کا لیٹرمنظرعام پرلانے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

سلیم ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ای میل میں کہا کہ  جواب میں غلطیاں ہیں، درست کریں۔ سلیم ملک نے بتایا کہ وہ

دوسرےجواب کی تیاری کررہے تھے کہ یہ2014کا معاملہ سامنے آگیا۔ انھوں نے کہا کہ ایک طرف بورڈ جواب مانگ رہا ہے تو دوسری جانب نئی کہانی سامنے لے آئے، 2014 نہیں 2013 کے آخر میں کرکٹ بورڈ کےپاس گیا تھا اور نجم سیٹھی،سبحان احمد اور تفضل رضوی سے ملاقات میں اپنا مسئلہ اٹھایا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا سلیم ملک اوردانش کنیریا کو جواب

سلیم ملک نے مزید بتایا کہ سبحان احمد اور تفضل رضوی نے کہا تھا کہ آئی سی سی کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے لکھنا ہے،اس لئے ان دونوں کے کہنے پرمیں نے لیٹر پر دستخط کئے تھے،آئی سی سی کو بھجوانےوالا لیٹرمیرے خلاف استعمال کرنا مضحکہ خیزہے۔

سلیم ملک نے کہا کہ 20سال پاکستان کے لئےکھیلا اور کئی میچز جتوائے،چیئرمین پی سی بی معاملہ خراب کرنے والےلوگوں کوسامنےلائیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube