Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > کھیل

پاکستانی کھلاڑیوں کی نئےایس اوپیزکےتحت پریکٹس جاری

SAMAA | - Posted: Jul 10, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 10, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

گيند کو تھوک سے نہيں چمکانا

اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ کرونا کے باعث صورتحال مختلف ہے،کھلاڑيوں کو ياد دہاني کرائی جارہی ہے کہ گراؤنڈ ميں سماجی فاصلہ رکھنا ہےاورگيند کو تھوک سے نہيں چمکانا،پريکٹس سيشن ميں کچھ کرکٹرز نے گيند چمکانے کی کوشش کی توانہيں روک ديا گيا تھا۔

پاکستان کی انگلينڈ کيخلاف سيريز کی تيارياں جاری ہیں۔ ٹيسٹ ميچز ميں انگلش بلے بازوں کو اسپن جال ميں پھنسانے کی پلاننگ کی جارہی ہے۔اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے بولرز کو مشورے دئیے ہیں۔

مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو کوویڈ19 کے پروٹوکول سے مکمل آگاہ کررہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ماضی میں اسپنرز عموماَ گیند کو تھوک سے ہی چمکاتے تھے،کھلاڑيوں کو ياد دہانی کرائی جارہی ہےکہ گيند کو تھوک سے نہيں چمکانا ہے۔

قومی ٹيم 14 روزہ قرنطينہ مکمل کرنے کے بعد 13 جولائی کو ڈربی شائرروانہ ہوگی۔پاکستان اور انگلينڈ کے درمیان پہلا ٹيسٹ 5 اگست کو شيڈول ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube