Monday, August 10, 2020  | 19 Zilhaj, 1441
ہوم   > کھیل

نسلی تعصب پربات کرتےہوئےمائیکل ہولڈنگ آبدیدہ

SAMAA | - Posted: Jul 10, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 10, 2020 | Last Updated: 1 month ago

ميرے والد سياہ فام تھے

سابق ويسٹ انڈين کپتان مائيکل ہولڈنگ نسلی تعصب پر بات کرتے ہوئے اپنے والدين کے ساتھ کئے گئے سلوک کو ياد کرکے آبديدہ ہوگئے۔

برطانوی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مائیکل ہولڈنگ نے بتایا کہ ميری والدہ کے گھروالوں نے ان سے بات کرنا صرف اس لئے چھوڑدی تھی کیوں کہ  ميرے والد سياہ فام تھے۔

انھوں نے بتایا کہ ميں جانتا ہوں کہ وہ کس کرب سے گزرے، اميد ہے کہ نسلی تعصب کيخلاف تحريک صحيح سمت ميں چلتی رہے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ سچ پوچھیں تو یہ جذباتی لمحہ تب آیا جب ميں نے اپنے والدين کے بارے ميں سوچنا شروع کيا اور اب يہ بات ميری بھی سمجھ ميں آگئی ہے۔

مائیکل ہولڈنگ نے کہا کہ نسل پرستی کيخلاف اٹھنے والی آوازيں بے شک کم ہيں اور اس تحريک کی رفتار سست ہےليکن اميد ہے کہ يہ تحريک صحيح سمت ميں چلتی رہے گی،چاہے سست رفتاری سے ہی کيوں نہ چلے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
michael holding, West Indies former captain Michael holding ,Michael holding racism,Michael holding emotional,Michael holding Michael holding during interview,Michael holding legend,West Indies legend Michael holding
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube