Tuesday, August 11, 2020  | 20 Zilhaj, 1441
ہوم   > کھیل

ایشیا کپ آئندہ سال تک ملتوی کردیا گیا، اے سی سی

SAMAA | - Posted: Jul 9, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 9, 2020 | Last Updated: 1 month ago

ايشين کرکٹ کونسل نے ايشيا کپ آئندہ سال تک ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان کرديا، ايونٹ رواں سال ستمبر ميں ہونا تھا۔

کھيلوں کا ايک اور ٹورنامںٹ کرونا کی زد ميں آگيا، عالمی وبا کے باعث اے سی سی نے ايشيا کپ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

اے سی سی نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وباء کے اثرات اور احتیاطی اقدامات کے تحت ایگزیکٹو بورڈ نے ایشیا کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق ايونٹ آئندہ سال جون ميں کرانے کی کوشش کررہے ہيں، ايشيا کپ رواں سال ستمبر ميں ہونا تھا جس کا ميزبان پاکستان تھا مگر پی سی بی نے سری لنکن بورڈ کے ساتھ ایشیا کپ کی میزبانی کا تبادلہ کرليا تھا۔

ایشین کرکٹ کونسل کا مزید کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کرانا چاہتے تھے تاہم سفری پابندیوں، مخصوص ممالک میں قرنطینہ کی صورتحال، صحت سے متعلق بنیادی خطرات اور سوشل ڈسٹنسنگ کی ضروریات کے تحت ایسا کرنے سے قاصر ہیں۔

اے سی سی نے مزید کہا ہے کہ شریک کھلاڑیوں، سپورٹنگ اسٹاف، تجارتی شراکت داروں، مداحوں اور دیگر کرکٹنگ کمیونٹی کی صحت سے متعلق خطرات مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے سی سی کے مطابق اگلے سال ہونے والے ايونٹ کی ميزبانی سری لنکا کرے گا جبکہ 2022ء ميں ايشيا کپ کا ميزبان پاکستان ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube