Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > کھیل

ساؤتھمپٹن:انگلینڈ،ویسٹ انڈیز کے مابین آج دوسرے روز کامیچ ہوگا

SAMAA | - Posted: Jul 9, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 9, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ کا پہلا روز بارش کی نذر ہوگیا۔ ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز آج 9 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

ساؤتھمپٹن میں جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ابھی میچ میں 17 اعشاریہ 4 اوور ہوئے تھے کہ بارش کے باعث کھیل کو روکنا پڑا۔

میزبان انگلینڈ نے 17 اعشاریہ 4 اوور میں ایک کھلاڑی کے نقصان پر 35 اسکور بنالیا ہے، انگلینڈ کے اوپنر بیسٹمین ڈومنیک سبلے کوئی رنر بنائے بغیر ہی آؤٹ ہوگئے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے سبب چار ماہ پانچ دن کے بعد انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے کرکٹرز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہیں۔

میچ کے آغاز میں دلچسپ صورت حال اس وقت دیکھنے میں آئی جب انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچ کے آغاز میں ہی کپتان ایس او پیز بھول گئے اور ٹاس کے موقع پر ہاتھ ملانے کی کوشش کی۔ میچ میں بلیک لائیوز میٹر مہم سے اظہارِ یکجہتی بھی کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube