Monday, August 10, 2020  | 19 Zilhaj, 1441
ہوم   > کھیل

پی سی بی نے ایشیاکپ سےمتعلق بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

SAMAA | - Posted: Jul 8, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 8, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی کے پاس ايشيا کپ منسوخ کرنے کا اختيار نہيں کیونکہ ٹورنامنٹ کے شيڈول کا اعلان اے سی سی کرے گی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر نے دعویٰ کيا تھا کہ ايشيا کپ منسوخ کر ديا گيا ہے مگر ترجمان پی سی بی نے واضح کيا ہے کہ پی سی بی ٹورنامنٹ کا میزبان ہے۔

پی سی بی ترجمان نے کہا کہ سارو گنگولی کے بیانات سے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر اثر نہیں پڑے گا۔ اے سی سی اجلاس کی تاريخ کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔

ايشيا کپ رواں سال ستمبر ميں يو اے ای ميں ہونا ہے جس کے شيڈول کا اعلان اے سی سی کرے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube