Monday, August 10, 2020  | 19 Zilhaj, 1441
ہوم   > کھیل

مفادات کا ٹکراؤ، ویرات کوہلی کو تحقیقات کا سامنا

SAMAA | - Posted: Jul 6, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 6, 2020 | Last Updated: 1 month ago

بھارتی کپتان ورات کوہلی کو دو کاروباروں میں شمولیت کی وجہ سے مفادات کے ممکنہ ٹکراؤ پر تحقیقات کا سامنا ہے۔ ان کیخلاف ایک ریاست کی ایسوسی ایشن کے رکن کی جانب سے بی سی سی آئی میں شکایت کی گئی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے افسر برائے اخلاقیات ڈی کے جین نے اتوار کو میڈیا کو بتایا کہ وہ ایک اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے رکن جانب سے ویرات کوہلی کیخلاف شکایت کی جانچ پڑتال کریں گے۔

مدھیہ پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے رکن سنجیو گپتا نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے عہدے ملکی کرکٹ بورڈ کے قوانین کی خلاف ورزی ہیں، جن کے مطابق کوئی فرد ایک سے زائد عہدے نہیں رکھ سکتا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈی کے جین نے مزید کہا کہ مجھے ایک شکایت ملی ہے، میں اس کا جائزہ لینے کے بعد طے کروں گا یہ کیس بنتا ہے یا نہیں؟، اگر یہ کیس بنا تو پھر ویرات کوہلی کو جواب دینے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

سنجیو گپتا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کپتان ’’ویرات کوہلی سپورٹس‘‘ اور ’’کارنر اسٹون وینچر پارٹنرز‘‘ کے علاوہ  ٹیلنٹ ایجنسی ’’کارنر اسٹون سپورٹ اینڈ انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ‘‘ کے بھی ڈائریکٹر ہیں، یہ ایجنسی بھارتی کرکٹرز کی برانڈنگ اور کمرشل مفادات کے معاہدے کرتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سنجیو گپتا اس سے قبل سچن ٹنڈولکر، وی وی ایکس لکشمن اور راہول ڈریوڈ کیخلاف بھی ایسی ہی شکایات درج کرا چکے ہیں۔ ان تینوں کھلاڑیوں کو بورڈ نے نوٹس جاری کیے تھے، لیکن آخر میں تینوں کو کلیئر کردیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube