Thursday, August 13, 2020  | 22 Zilhaj, 1441
ہوم   > کھیل

بھارت کیخلاف کھیل کر ہمیشہ لطف اٹھایا، شاہد آفریدی

SAMAA | - Posted: Jul 6, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 6, 2020 | Last Updated: 1 month ago

بھارتی پلیئرز میچ میں پٹائی کھانےکے بعد معافی مانگتے تھے

سابق کپتان شاہد آفريدی کا کہنا ہے کہ بھارت اور آسٹريليا اچھی ٹيميں ہيں اور ان کيخلاف کھيل کر ہميشہ لطف اٹھايا۔

سابق کپتان شاہد آفريدی نے انکشاف کیا کہ بھارتی پلیئرز میچ میں پٹائی کھانے کے بعد معافی مانگتے تھے۔

يوٹيوب چينل پر سويرا پاشا کو ديے گئے انٹرويو ميں شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ ہمیشہ ہی بھارت میں کرکٹ کھیل کر لطف اندوز ہوئے، پاکستان نے بھارت کو کئی بار شکست دی اور بہت بڑے مارجن سے بھی ہرایا۔

آفريدی نے بھارت کيخلاف 1999 ميں چنئی ٹيسٹ ميں کھيلی گئی 141 رنز کی اننگز کو يادگار قرار ديا۔

سابق کپتان نے ون ڈے کرکٹ ميں سب سے زيادہ رنز بھارت کيخلاف ہی بنائے۔ 66 ميچز کھيلے جس میں ايک ہزار 524 رنز بنائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube