Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > کھیل

پہلا ٹیسٹ:ویسٹ انڈیز کیخلاف 13 رکنی انگلش اسکواڈ کا اعلان

SAMAA | - Posted: Jul 5, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 5, 2020 | Last Updated: 1 month ago

انگلش کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 13 رکنی انگلش اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق بین اسٹوکس ٹیم کی قیادت کریں گے، تاہم معین علی ریزرو کھلاڑیوں میں بھی جگہ نہ بنا سکے۔

انگلش اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مطابق پہلے ٹیسٹ کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کے ساتھ 9 ریزرو کھلاڑیوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے 13 رکنی اسکواڈ میں بین اسٹوکس (کپتان)، جیمس اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومینک بیس، اسٹیورٹ براڈ، روری برنس، جوز بٹلر، زیک کراؤلی، جو ڈینلی، اولی پوپ، ڈوم سبلی، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

ریزرو کھلاڑیوں میں جیسم بریسے، سیم کرن، بین فوکس، ڈین لارنس، جیک لیچ، ثاقب محمود، کریگ اوورٹن، اولی رابنسن اور اولی اسٹون شامل ہیں۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 8 جولائی سے ساؤتھمپٹن میں شروع ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube