Thursday, November 26, 2020  | 9 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > کھیل

لائنل میسی بارسلونا چھوڑ کر کون سے کلب میں جائیں گے؟

SAMAA | - Posted: Jul 5, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 5, 2020 | Last Updated: 5 months ago

گزشتہ ہفتے 700 گولز کا اعزاز حاصل کرنے والے اسٹار فٹبالر لائنل ميسی نے بارسلونا کلب چھوڑنے پر غور شروع کر ديا۔

ميڈيا رپورٹس کے مطابق 33 سالہ کم گو ميسی کا معاہدہ 2021 ميں ختم ہورہا ہے، انہوں نے مذاکراتی عمل بند کرديا وہ اس ميں توسيع نہيں چاہتے۔ لائنل میسی نے اپنے پروفیشنل کیرِیئر کا آغاز2005 میں اسی ہسپانوی کلب بارسلونا سے کیا تھا۔ وہ اپنے کلب کو 10 مرتبہ لاليگا کا چيمپين بنوا چکے ہيں۔

میسی کے ساتھ بارسلونا کلب نے 4 مرتبہ یوئیفا چیمپئن شپ جیتی، اور 6 مرتبہ کوپا ڈیل رے میں فتح اس کا مقدر بنی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ بارسلونا کلب کے ساتھ مزید معاہدہ کرنے کے حق میں نہیں۔ کلب کے کپتان کھلاڑیوں کے معیار پر بھی دل برداشتہ ہیں۔


اگر میسی واقعی اپنے معاہدے میں توسیع کو مسترد کرتے ہیں تو کیا وہ کسی اور کلب کو جوائن کریں گے یا نہیں؟ لیکن ان کے حوالے سے افواہیں ضرور گردش کررہی ہیں کہ وہ یا تو وہ کوئی انگلش کلب جوائن کریں گے یا پھر اپنے آبائی شہر واپس چلے جائیں گے۔

بارسلونا کی جانب سے اس رپورٹ کے جواب میں کچھ نہیں کہا گیا اور تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔33 سالہ میسی نے بارسلونا کی جانب سے رواں ہفتے ایٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے گول کرکے اپنے کیریئر کا 700 واں گول کیا تھا لیکن یہ میچ 2-2 سے برابری پر ختم ہوگیا تھا۔ بارسلونا اور ایٹلیٹکو میڈرڈ کے درمیان میچ برابری پر ختم کے باعث بارسلونا ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہی تھی۔ بارسلونا ٹائٹل کی جنگ میں ریال میڈرڈ سے 4 پوائنٹس پیچھے ہے جس کے ابھی مزید پانچ میچ ہیں اور گزشتہ روز میچ میں گیٹافے کو 0-1 سے شکست دے کر اس نے مزید پوائنٹس بھی حاصل کرلیے ہیں۔

میسی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہ جنوری میں کلب کے کوچ ایرنیسٹو والویردو کی برطرفی کا ذمہ دار ٹھہرائے جانے اور اس سے متعلق خبریں لیک ہونے پر غصے میں ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میسی اور والد جارج نے معاہدے میں توسیع پر تبادلہ خیال شروع کیا تھا لیکن اب وہ کیمپ ناؤ میں مزید رکنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

اسپورٹس تجزیہ کار طحہٰ انیس

معروف اسپورٹس تجزیہ کار طحہٰ انیس کا کہنا ہے کہ زیادہ امکان اسی بات کا ہے کہ میسی کوئی کلب جوائن نہیں کریں گے۔ اس سے پہلے بھی یہ 1 سے 2 بار ہوچکا ہے، میسی کا بورڈ سے تنازعہ ہے ، جو کہ اگلے سال تبدیل ہوجائے گا۔ طحہٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کلب سے کیے گئے کنٹریکٹ میں یہ بات شامل ہے کہ میسی فٹ بال سیزن کے دوران کلب چھوڑنے کے مجاز نہیں۔

دوسری جانب میسی سے فیصلے سے کلب میں شامل دیگر کھلاڑی ایک شاک میں آگئے ہیں، کچھ نے اس فیصلے پر حیرانگی کا اظہار بھی کیا۔ کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق میسی نے کلب انتظامیہ کے ساتھ نئے معاہدے پر بات چیت بھی روک دی اور کلب چھوڑنے کی وجہ کلب کے اندرونی جھگڑے ہیں۔

واضح رہے کہ میسی سال 2018 سے کلب ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔ وہ کلب کیلئے 600 سے زائد گول بھی کرچکے ہیں۔ میسی کا تعلق ارجنٹائن سے ہے اور وہ اپنے ملک کی فٹبال ٹیم کی بھی قیادت کرتے ہیں۔

بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ میسی نے جب بارسلونا کی طرف سے کھیلنا شروع کیا تو ان کی عمر صرف 13 سال تھی۔ ان کی شرط یہ تھی کہ بارسلونا کلب ان میں گروتھ ہارمون کی قلت کا علاج کرائے گا۔

بہت سے ماہرین انھیں اس صدی کا بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہیں تاہم کچھ فٹبال پنڈت یہ اعزاز ان کے حریف کرسچیانو رونالڈو کو دیتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube