Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > کھیل

یونس خان نےگلےپرچھری رکھ دی تھی،گرانٹ فلاورکا الزام

SAMAA | - Posted: Jul 3, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 3, 2020 | Last Updated: 1 month ago

مکی آرتھر کی بھی تصدیق

پاکستان کرکٹ ٹيم کے سابق بيٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے انکشاف کيا ہے کہ سال 2016 کے دورہ آسٹريليا ميں يونس خان کو بيٹنگ ٹپس ديں توانہوں نے گلے پرچھری رکھ دی تھی،مکی آرتھر نے بھی واقعے کی تصديق کردی۔

پاکستان کے سابق بیٹنگ کوچ نے ڈریسنگ روم اور پاکستانی کھلاڑی سےمتعلق ایک اہم واقعہ بیان کیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پاکستانی ٹيم کےسال 2016 ميں دورہ آسٹريليا کے دوران ناشتے کی ميز پر يونس خان کو بيٹنگ ٹپس دينے کی کوشش کی تومايہ ناز بلے باز نے اُن کے گلے پر چھری رکھ دی تھی۔

گرانٹ فلاور نے مزید بتایا کہ اس وقت ساتھ ہی بيٹھے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے معاملہ رفع دفع کرايا تھا۔

سماء سے بات کرتے ہوئےسابق پاکستانی ہيڈکوچ نے بھی واقعے کی تصدیق کردی ہے اور کہا کہ پورے واقعے کو دُہرا کر وہ پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف تیاریاں خراب نہیں کرناچاہتے۔

رابطہ کرنے پرگرانٹ فلاور نے بتایا کہ یونس خان کےعلاوہ کسی دوسرے پاکستانی کھلاڑی کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ گرانٹ فلاورنے یہ واقعہ اُس وقت رپورٹ کيوں نہيں کيا تھا،اب يہ باتيں کرنا سمجھ سے باہرہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
younis khan,Younas Khan,Younus Khan, Australia tour 2016,pakistan tour Australia 2016 ,younas khan knife,grant flower throat,younas and grant flower knife thorat,grant flower
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube