Sunday, August 9, 2020  | 18 Zilhaj, 1441
ہوم   > کھیل

ٹیسٹ سیریزمیں محمدرضوان پہلی ترجیح ہونگے،بابراعظم

SAMAA | - Posted: Jul 2, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 2, 2020 | Last Updated: 1 month ago

ٹيم کو جوائن کررہے ہيں

دورہ انگلينڈ ميں سرفراز احمد کے کھيلنے کا امکان کم ہے، ٹيسٹ ٹيم کے نائب کپتان بابراعظم نے دو ٹوک الفاظ ميں بتاديا کہ محمد رضوان ٹيم کو جوائن کررہے ہيں، وہ ہماری پہلی ترجيح ہيں۔

جمعرات کو ٹی 20 اور ون ڈے ٹيم کے کپتان بابراعظم نے ويڈيو لنک پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لڑکے فٹ ہیں اور ردھم میں ہیں،پريکٹس سيشن ميں بیٹنگ بولنگ کو خوب انجوائے کررہے ہیں۔بابراعظم نے بتایا کہ قرنطینہ میں ایک دوسرے کیساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع مل رہا ہے۔

ٹیم کےحوالے سے انھوں نے مزید بتایا کہ ٹيسٹ سيريز ميں وکٹ کيپرمحمد رضوان پہلی ترجيح ہونگے،رضوان گزشتہ8ماہ سے ٹيم کيساتھ ہيں، انہيں موقع ملےگا۔

انھوں نے بتایا کہ انگلینڈ میں ڈیوک بال استعمال ہوتا ہے جس سے بلے بازوں کو مشکل ہوتی ہے،انگلینڈ میں جو پرفارم کرلے اسے دوسری جگہ آسانی ہوتی ہے،ہر کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے کہ دنیا کے ٹاپ پلیئرزمیں آئے۔

بابراعظم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے بالرز انگلينڈ کے ٹاپ آرڈر کو ٹارگٹ کرينگے، اگرانگلينڈ کے ٹاپ آرڈر کو جلد آؤٹ کرليا تو ميچ جيت سکتے ہيں۔

بابراعظم نے یہ بھی کہا کہ ميرا بھارت نہيں بلکہ پاکستانی کھلاڑيوں سے موازنہ کيا جائے، مجھے خوشی ہوگی اگر ميڈيا يونس خان اورميانداد سے موازنہ کرے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube