Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > کھیل

اطالوی فٹبال لیگ:یووینٹس کی لیچےکو0-4 سے شکست،ٹاپ پوزیشن پر قبضہ

SAMAA | - Posted: Jun 28, 2020 | Last Updated: 6 days ago
SAMAA |
Posted: Jun 28, 2020 | Last Updated: 6 days ago

اطالوی فٹ بال لیگ میں یووینٹس نے لیچے کو 0-4 سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن مستحکم کرلی۔ ٹیم کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے سیزن کا 23 واں گول کر کے برتری ثابت کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹالین سیری اے میں یووینٹس اور لیچے کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ بڑے میچ کا آغاز بڑے ہی دفاعی انداز میں ہوا، پہلے ہاف میں کوئی گول اسکور نہ ہو سکا۔ نسبتاً کمزور حریف کے خلاف بھی یوونٹس کی ٹیم پہلے ہاف میں تو کوئی گول نہ بناسکی۔

اکتیسویں منٹ لیچے کے لیوسیونی ریڈ کارڈ پر آؤٹ ہو گئے۔ جس کے بعد ٹیم نے فقط 10 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کے سہارے تگڑی ٹیم کا مقابلہ کیا، تاہم وہ اس دوران دباؤ کا شکار ہو گئی۔

اسٹارز سے بھری ٹیم یووینٹس نے موقع کا فائدہ اٹھایا اور لگا تار مخالف ٹیم پر حملے تیز کر دیئے۔ میچ کے ترپن منٹ پر ڈیبالا نے جیت کی بنیاد رکھتے ہوئے میچ میں نیا موڑ لے آئے۔

بعد ازاں میچ اس وقت دلپچسپ ہوگیا جب کرسٹیانو رونالڈو نے پنلٹی کک پر اسکور ڈبل کر دیا۔ سپر اسٹار نے سیزن کا 23 واں انفرادی گول کیا۔ ہیگوئن اور ڈی لائٹ کے گولز سے اسکور چار تک پہنچ گیا 0-4 کی بڑی جیت کا انعام مل گیا۔

جیت کے ساتھ ہی اطالوی کلب یووینٹس کی 7 پوائنٹس کے فرق کے ساتھ ٹاپ پوزیشن مستحکم ہو گئی۔ یوونٹس کی ٹیم 69 پوائنٹس لیکر ٹاپ لیگ میں ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ لازیو 62 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور انٹرمیلان 58 پوائنٹس لیکر تیسرے نمبر پر ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube