Friday, August 7, 2020  | 16 Zilhaj, 1441
ہوم   > کھیل

نمبر ون ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ بھی کرونا میں مبتلا

SAMAA | - Posted: Jun 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago

ٹینس کی دنیا کے نمبر ون کھلاڑی نوواک جوکووچ بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر اسٹار کھلاڑی نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سربیا سے تعلق رکھنے والے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے گزشتہ ہفتے ایڈریا ٹور میں شرکت کی تھی۔ اس موقع پر ایس او پیز کو نظر انداز کرتے ہوئے کروشیا کے اسٹیڈیمز کو تماشائیوں سے بھر دیا گیا تھا۔

جوکووچ نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ بلغراد واپس لوٹنے پر میرے اور اہلیہ کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، تاہم ہمارے بچے اس سے متاثر نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ کسی کی صحت کی صورت حال پیچیدہ نہیں ہوگی اور سب صحتیاب ہو جائیں گے۔

ٹینس اسٹار کا مزید کہنا تھا کہ وہ آئندہ کچھ روز تک قرنطینہ میں رہیں گے اور پانچ روز میں دوبارہ کرونا ٹیسٹ کرائیں گے۔

جوکووچ نے مزید کہا کہ ہمارے ٹینس ٹورنامنٹ کا مقصد پورے خطے میں یکجہتی اور ہمدردی کا پیغام بانٹنا تھا۔ ہم نے جو کچھ بھی کیا وہ سچے دل اور خلوص نیت سے کیا۔ اس ٹور کا انعقاد اس لیے بھی کیا گیا تاکہ ابھرتے ہوئے ٹینس کھلاڑیوں کو مقابلوں تک رسائی حاصل کرنے میں مدد دی جا سکے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube