Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > کھیل

برازیل فٹ بال کلب کے 16 کھلاڑی کرونا میں مبتلا

SAMAA | - Posted: Jun 3, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 3, 2020 | Last Updated: 1 month ago

برازیل کے معروف فٹ بال کلب واسکوڈی گاما کے 16 کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔

خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق برازیل میں واسکوڈی گاما فٹ بال کے 16 کھلاڑی کرونا سے متاثر ہوگئے ہیں ، جس کے بعد ٹیم کے اراکین کا سلسلہ وار ٹیسٹ شروع ہوگیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کلب نے تقریباً 250 لوگوں کے ٹیسٹ کرائے ہیں، جسے کے بعد یہ نتائج آئے ہیں، تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ ان میں سے 3 کھلاڑی صحت یاب بھی ہوچکے ہیں اور دیگر کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کے بعد برازیل دنیا میں کیسز کے اضافے کے باعث خبروں کی زینت بنا ہوا ہے، جہاں کرونا سے متاثرہ افراد کے کیسز تیزی سے سامنے آرہے ہیں۔

یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے، جب کلب کی جانب سے 2 ماہ کے بعد ٹریننگ کا آغاز کیا گیا۔ کلب کے کل 43 کھلاڑیوں کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کلب کے فیزیکل ٹیسٹ ہوتے رہیں گے۔

برازیل میں اب تک 514,849 کرونا وائرس سے متاثرہ کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube