Saturday, July 11, 2020  | 19 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > کھیل

آفریدی اور گمبھیر جنگ ختم کردیں، وقار یونس

SAMAA | - Posted: Jun 2, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 2, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور سابق اسپیڈ اسٹار وقار یونس نے پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی اور سابق بھارتی کھلاڑی گوتم گمبھیر کو سوشل میڈیا پر جاری ‘جنگ’ ختم کرنے کا مشورہ دیدیا۔

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور بھارت کے سابق اوپننگ بیٹسمین گوتم گمبھیر کے درمیان سوشل میڈیا پر اکثر گرما گرم بحث چلتی رہتی ہے جو تلخی کا بھی روپ دھار لیتی ہے، بحث کا موضوع اکثر بھارت کے زیر انتظام کشمیر ہوتا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے ایک آن لائن چیٹ شو کے دوران آفریدی اور گمبھیر کو غصہ کم کرنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کے درمیان کافی عرصے سے زبانی جنگ جاری ہے، ان دونوں کو سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحمل سے کام لینا چاہئے۔

شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر کے درمیان کرکٹ کے میدان میں بھی کئی بار تلخی بھی ہوچکی ہے، کرکٹ کو خیر باد کہنے کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ٹویٹر پر کئی بار جنگ چھڑ چکی ہے۔

وقار یونس نے شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر کو کسی تیسرے ملک میں ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھ کر دل کا غبار نکالنے کا مشورہ بھی دیا۔

پاکستانی اسٹار کرکٹ شاہد آفریدی ایک فلاحی تنظیم چلا رہے ہیں، جس کے تحت وہ ملک بھر میں فلاحی سرگرمیوں میں مشغول ہیں دوسری جانب بھارتی کرکٹر نے سیاست میں قدم رکھ دیا ہے، وہ بھارت لوک سبھا کے رکن ہیں۔

وقار یونس نے مزید کہا کہ کرکٹ سیریز کے ذریعے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آسکتی ہے، پاک بھارت میچز سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مقابلے ہوتے ہیں، میرے خیال میں بھارت اور پاکستان کو باقاعدہ طور پر میچز کھیلنے چاہئیں اور کرکٹ شائقین کو ایسے مواقعوں سے محروم نہیں کرنا چاہیے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
CRICKET, PAKISTAN, INDIA, GAUTAM GAMBHIR, SHAHID AFRIDI, WAQAR YOUNIS, ICC, PCB, BCCI
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube