Tuesday, July 7, 2020  | 15 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > کھیل

آسٹریلین کھلاڑیوں نے پریکٹس شروع کردی

SAMAA | - Posted: Jun 2, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 2, 2020 | Last Updated: 1 month ago
India Australia Cricket

لاک ڈاؤن اور کرونا وائرس سے بننے والی صورت حال کے بعد کئی آسٹریلین کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم اور پارکوں کے محدود رقبوں پر پریکٹس سیشنز کا آغاز کردیا ہے۔

آسٹریلوی نشریاتی ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیو ساؤتھ ویلز کے انٹرنیشنل کرکٹرز نے کھلے میدانوں کے بجائے محدود رقبوں پر پریکٹس سینشز کا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سڈنی کے اولمپک پارک میں ٹریننگ کرنے والے آسٹریلوی کرکٹرز میں اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، مچل اسٹارک شامل ہیں۔ لاک ڈاؤن جیسی غیر یقینی صورت حال پر کینگرو 30 سالہ کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا کہ گھر میں رہ کر فٹنس کے لیے کافی ورک کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 ماہ بعد کرکٹ کھیلنا اچھا لگ رہا ہے، گھر میں رہتے ہوئے بھی پریکٹس سے میں بہتر پوزیشن میں ہوں اور اچھا محسوس کر رہا ہوں، اتنے عرصے تک کرکٹ سے دور رہے تاہم اب میں کرکٹ میں واپسی سے خوش ہوں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے بعد سری لنکا کے کرکٹرز کیلئے بھی بائیو سیکیور ماحول میں ٹریننگ پلان اگلے ہفتے پیر 9 جون سے سی سی سی کولمبو میں شروع ہوگیا ہے۔ پاکستان کے سابق کوچ، جو اب سری لنکا میں اپنی خدمامت پیش کر رہے ہیں ہیڈ کوچ مکی آرتھر اس ٹریننگ کی نگرانی کر رہے ہیں۔

سری لنکن کھلاڑیوں کو ابتدائی سیشن میں تمام فیس ماسک لگا کر اور سماجی فاصلے کے ساتھ بیٹھے، گراؤنڈ میں تربیت کا آغاز منگل 10 جون سے ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube